ابنا: شبستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاون میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جا رہی ہے جس میں ایک ہی وقت میں ۱۴۰۰۰نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں اور اس مسجد کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس پروجیکٹ میں ۸۰۰سے ۱۰۰۰مزدور کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے ریکارڈ میں ابھی تک اتنے رقبے پر مشتمل کوئی مسجد موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فیصل مسجد سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے کہ جس میں دس ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور دوسرے نمبر پر پاکستان کے شہر لاہور کی بادشاہی مسجد ہے جس میں ساڑھے آٹھ ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔پاکستان کے معمار نیرعلی دادا نے کہا ہے کہ اس مسجد کو لاہور کی بادشاہی مسجد کی طرز پربنا یا جا رہا ہے۔............../242
11 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399309
اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاون میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جا رہی ہے جس میں ایک ہی وقت میں ۱۴۰۰۰نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں اور اس مسجد کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔